جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے :  بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے، پنجاب کے جیالے اٹھ کھڑے ہوں، ہم عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے :  بلاول بھٹو
پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے :  بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق   پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکریٹری حسن مرتضی  نے  ملاقات کی ہے،  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں پی پی پی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے بھی ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی وسطی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کے درمیان سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی وسطی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کے درمیان آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ   پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے، پنجاب کے عوام بزدار سرکار سے بیزار ہوچکے ہیں،  پنجاب کا چپہ چپہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی سزا بھگت رہا ہے،  پنجاب کے جیالے اٹھ کھڑے ہوں، ہم عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ کریں گے، پنجاب کے عوام کے ساتھ یہ ناانصافی ہوگی کہ وہ بزدار حکومت کی نااہلی کی سزا بھگتیں۔

تجارت

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک کو  آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کر لیا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم موصول ہوگئی ہے۔ اس رقم کی وصولی کے بعد دونوں فریقین کے مابین اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل ہوگیا۔

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے تھے تاہم پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے پہلے مل چکے ہیں۔ حکومت پاکستان اب آئندہ 3 سال کے لیے نئے پروگرام کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے جبکہ آئی ایم وفد اب پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسحاق ڈار مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کو گیمبیا کے شہر بانجول میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی ) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار 2 اور 3 مئی کو او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کےا جلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ اجلاس مسلم امہ کے لیے ایسے مشکل وقت میں ہورہا ہے جب غزہ کے عوام مسلسل حالت جنگ میں ہیں۔یہ اسلامی ممالک کے سربراہان کے لئے ایک اہم موقع ہوگا جہاں وہ غزہ کی صورتحال پر غور کریں اور ایک مضبوط،اجتماعی اور متفقہ موقف اپنائیں۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیر خارجہ غزہ میں حالیہ نسل کشی،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بنیادی حق خودارادیت ،مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اجلاس میں شریک سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، بیرسٹر گوہر

ہم پارلیمنٹ میں رہیں گے اور مسائل کا حل ڈھونڈیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں لیکن کسی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرح صاف شفاف اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں لیکن کسی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرح صاف شفاف اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے،  ہم نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر الیکشن میں حصہ لینے والوں کیلئے شیڈول دیا،ہم نے اپنی ووٹر لسٹ بھی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دی، ہمارا انٹراپارٹی الیکشن صاف شفاف ہوا ہے۔ اب تو ضمنی انتخابات بھی ہو چکے ہیں،چاہتے ہیں ہمیں بلے کا انتخابی نشان واپس ملے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کےلئے ہم نے تین چیزوں کو مد نظر رکھا سب سے پہلے الیکشن کمشن کے 23 نومبر 2023 کے آرڈر کا جس میں انہوں نے ہمیں 20 دن کا وقت دیا تھا کہ ہم انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے اس آرڈر میں جن تحفظات کا ذکر کیا گیا تھا ہم نے وہ مد نظر رکھا، پھر الیکشن کرانے کے بعد الیکشن کمیشن کا جو آرڈر آیا ہم نے اس کو بھی مد نظر رکھا، پھر آخر میں سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو جو آرڈر جاری کیا ہم نے اس کو بھی مد نظر رکھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہ پی ٹی آئی انٹر اپارٹی الیکشن پر آج مختصر سماعت ہوئی ، 3 مارچ کے الیکشن سے متعلق ہمیں نوٹس موصول ہوا تھا،جس میں صرف سماعت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ڈاکیو منٹ سے متعلق نوٹس بھیجا تھا، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات ہیں۔ہمارے پاس اعتراضات آئے تو اس کا جواب دیں گے

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان بھی واپس ملنا چاہیے، ہمارے ساتھ  انصاف ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسمبلیوں سے استعفیٰ  کی تجویز پر واضح جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہم پارلیمنٹ میں رہیں گے اور مسائل کا حل ڈھونڈیں گے۔ جنرل الیکشن میں ہم ثابت قدم رہے اور دو تہائی اکثریت حاصل کی، الیکشن سے قبل ہم سے بلے کا نشان چھین لیا گیا اور پارٹی لیڈرز کو جیل میں رکھا۔ فل الحال کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہو رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll