سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیےکہ آئین کے مطابق کسی بھی آئینی ترمیم کو چیلنج نہیں کیاجاسکتا ہے


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی فاضل بینچ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ عدالتِ عظمیٰ نے درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے عائد اعتراضات برقرار رکھے ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر ہوتی ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف ٹھوس گراؤنڈز نہیں۔
دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے، آپ کی کوشش کو سراہتے ہیں کہ آپ نے آئینی نکتہ اٹھایا، آپ نے درخواست میں آئینی ترمیم کو بھی چیلنج کیا ہے، آپ کہتے ہیں موجودہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سول سرونٹ ہیں، ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جا سکتا لیکن آئین کے مطابق کسی آئینی ترمیم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہا کہ آپ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت ہونی چاہیے، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے، الیکشن کمیشن میں کوئی حاضر سروس جج بطور ممبر کام نہیں کر رہا، بتائیں الیکشن کمیشن میں حاضر سروس ججز کون ہیں؟ کوئی حاضر سروس جج نہیں پھر تو بات ہی ختم ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی تھی۔ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی رجسٹرار آفس کے خلاف دائر درخواست اوپن کورٹ میں لگائی گئی تھی۔ درخواست 22 ویں ترمیم اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے طریقہ کار کے خلاف دائر کی گئی ۔
یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں سکندر سلطان راجہ کو 5 برس کے لیے چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔
حکومت اور اپوزیشن، ای سی پی سربراہ اور اراکین کے تقرر ی کے معاملے پر طویل ترین ڈیڈلاک اور مختلف مشاورتی اجلاسوں کے بعد ان کے نام پر متفق ہوئی تھیں۔ تاہم حال ہی میں حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کے استعمال پر اصرار پر الیکشن کمیشن کے اعتراض کے باعث حکومتی وزرا اور عہدیداران کی جانب سے کمیشن اور اس کے سربراہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 6 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 2 گھنٹے قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 4 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 31 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 3 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- 5 گھنٹے قبل










