جی این این سوشل

دنیا

طالبان حکومت نے پاکستان کو خط ، پروازیں بحال اور سول ایوی ایشن میں مدد کی درخواست

امارات اسلامیہ افغانستان نے پاکستان سی اے اے کو بذریعہ خط اطلاع دی ہے کہ کابل ائیرپورٹ بحال ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی فوجیوں نے جاتے ہوئے کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں
امریکی فوجیوں نے جاتے ہوئے کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں

 

کراچی : امارات اسلامی افغانستان کی وزارت شہری ہوا بازی و ٹرانسپورٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( پی سی اے اے ) کو خط لکھا ہے کہ پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اجازت طلب کی ہے ۔

افغانستان کی فضائی حدود سے گزرنے اور داخل ہونے والے جہازوں کیلئے نیاہدایت نامہ جاری

افغان سول ایوی ایشن نے یہ خط سیکریٹری پاکستان سول ایوی ایشن شوکت علی کو لکھا ہے ۔ خطر میں افغانستان کی قومی ائیر لائنز ، آریانا افغان ائیر لائن ، اور دوسری ائیر لائن کی پاکستان سے شیڈول پروازوں کی اجازت مانگی گئی ہے ۔

خط کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی اجازت دونوں ملکوں کے مابین ایم او یو کی بنیاد پر مانگی گئی ہے ۔

عالمی ممالک حقیقت کو تسلیم کریں طالبان اب افغانستان کے حکمران بن چکے ہیں: افغان وزیر خارجہ

خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے جاتے ہوئے کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں مگر اب ہمارے قطری بھائیوں نے ائیرپورٹ بحال کردیا ہے ۔

امارات اسلامیہ افغانستان نے پاکستان سی اے اے کو بذریعہ خط اطلاع دی ہے کہ کابل ائیرپورٹ بحال ہوگیا ہے ۔

تجارت

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے  پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پیسارسکی  نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ترقیاتی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے جس کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے پولینڈ کی تیل و گیس کمپنی سندھ میں کام کررہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، سربراہ پاک فوج کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر ٹرولز عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کورد کریں اور ملکی استحکام پر مرکوز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll