Advertisement
تجارت

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 170 روپے 30 پیسے کا ہوگیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 15 2021، 8:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد: روپے کے مقابلے مں ڈالر کی ایک بار پھر سے اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 61 پیسے اضافے سے 169 روپے 55 پیسے رہا ہے ۔

ڈالر کی قدر گزشتہ روز تاریخ سطح پر بند ہوئی تھی اور آج ڈالر نے کاروباری دن میں اپنی بلند ترین قدر کا 2020کا ریکارڈ بھی توڑدیا ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ بڑھ رہا ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 170 روپے 30 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement