امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کے فرار نے طالبان کے ساتھ آخری لمحات میں ہونے والی ڈیل کو بگاڑا۔


امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اشرف غنی کے فرار نے طالبان کے ساتھ آخری لمحات میں ہونے والی ڈیل کو بگاڑا، طالبان کابل کے محاصرے کے باوجود شہر دوہفتے شہر میں داخل نہ ہونے اور سیاسی مذاکرات پر تیار تھے، قطر میں سیاسی تصفیہ کے مذاکرات کے دوران اشرف غنی کو صدر برقرار رہنا تھا۔
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اشرف غنی کے فرار نے سکیورٹی خلا پیدا کرکے طالبان کو شہر میں فوری داخل ہونے کا موقع دیا، اشرف غنی کے فرار کی وجہ سے پیدا صورت حال میں افراتفری میں سول انخلا کا آپریشن انجام دینا پڑا، طالبان کے ساتھ معاہدہ کر چکے تھے اور اشرف غنی کے فرار کا کوئی شائبہ تک نہ تھا۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ اشرف غنی کے فرار کے بعد امن و امان کا مسئلہ تھا، سوال تھا ذمہ داری کون سنبھالے، ہم سنبھالنے کو تیار نہ تھے، طالبان کو صدارتی محل کا راستہ ہم نے نہیں دکھایا اور نہ انہیں کوئی گرین سگنل دیا،12 اگست کو طالبان کے ساتھ کابل داخل نہ ہونے کے متعلق معاہدہ ہو چکا تھا، معاہدے کے تحت اشرف غنی مستقبل کے سیٹ اپ کا حصہ نہیں تھے۔
زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ اب قربانی کا بکرا تلاش کیا جا رہا ہے، مجھے جن حالات میں ذمہ داری ملی میں نے بہترین نتائج دیئے، ٹرمپ سے پہلی حکومتوں نے معاملات بگاڑ دیئے تھے، طالبان پیشقدمی کر رہے تھے۔برے حالات میں انخلا کے ذمہ دار افغان ہیں جنہوں نے سیاسی مذاکرات سے انکار کیا،اشرف غنی نے دوحہ امن معاہدے کے بعد مجھ سے ملنے سے انکار کر دیا تھا،سیاسی تصفیہ کے لیے جب ایک فریق میز پر بیٹھنے کو تیار ہی نہیں تھا تو امریکا کیسے ذمہ دار ہوگیا۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 11 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 12 گھنٹے قبل