Advertisement

قومی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑی ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

لاہور: قومی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑی ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ،حفیظ، وہاب اور اکمل برادران کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 16th 2021, 2:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑی ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم کرکٹر وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر اکمل ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، نسیم شاہ اور صہیب مقصود سمیت 10کرکٹرز شامل ہیں جبکہ محمد عامر، شرجیل خان، محمد وسیم جونیئر اور شان مسعود سمیت 40 کرکٹرز اے کیٹگری میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس سے اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے۔

 

 

Advertisement