سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں والے ممالک سے مسافروں کی براہ راست مملکت آمد پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان
صرف سعودی عرب میں کرونا ویکسینشن کروانے والوں کو براہ راست مملکت واپسی کی اجازت ہو گی


ریاض : سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں والے ممالک سے مسافروں کی براہ راست مملکت آمد پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ تاہم کچھ روز قبل سعودی حکومت نے سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سمیت وہ تمام ممالک جن پر سفری پابندیاں عائد ہیں، اگر ان ممالک میں کوئی ایسا شخص موجود ہے جو سعودی عرب سے کرونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بیرون ملک گیا، تو اس شخص کو براہ راست سعودی عرب واپسی کی اجازت ہے۔
سعودی عرب میں ٹریفک کےضابطہ اخلاق میں تبدیلی امکان
لیکن سفری پابندیوں کے شکار ممالک میں موجود وہ سعودی اقامہ ہولڈرز جنہوں نے بیرون ملک سے کرونا ویکسین لگوائی، انہیں تاحال براہ راست مملکت واپسی کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایسے افراد کیلئے وضاحت کی گئی ہے کہ ایک صورت میں انہیں سعودی عرب واپسی کی اجازت مل سکتی ہے۔ سفری پابندیوں والے ممالک میں ویکسین لگوانے والے اقامہ ہولڈرز اگر سفری پابندیوں سے مثتثنیٰ ممالک کا سفر کریں اور وہاں 14 روز کا قیام مکمل کر لیں تو پھر انہیں سعودی عرب داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی۔
سعودی عرب نے یو اے ای سمیت 3 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں
تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کیلئے بھی مزید کچھ شرائط ہیں ان پر بھی پورا اترنا ہو گا۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک سے مسافر پروازوں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی، جو تاحال برقرار ہے۔ اس پابندی کے باعث پاکستان کے ہزاروں سعودی اقامہ ہولڈرز چھٹی پر پاکستان آنے کے بعد سعودی عرب واپس جانے سے قاصر ہیں۔
سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
ان پاکستانیوں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود سعودی عرب واپسی کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اپنا روزگار چھن جانے کا خدشہ ہے۔ جبکہ اس صورتحال میں سعودی حکومت ایسے تمام تارکیں وطن کے اقامہ اور پاسپورٹ کی مدت میں اضافہ کر چکی، جو سفری پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب واپس جانے سے قاصر ہیں۔
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 15 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)

