رہنما حقانی نیٹ ورک کے مطابق افغان طالبان کے خلاف پروپیگنڈا ہمیشہ جاری رہتا ہے، مستقبل میں بھی افغان عوام اس طرح خبروں پرکان نہ دھریں، ہم کرسی اور عہدے نہیں عقیدے کے لیے لڑرہے ہیں۔


کابل : افغانستان کے حکومتی امور سنبھالنے کے چند روز بعد ہی طالبان کے دو گروہوں کے آپس میں اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، تاہم نائب وزیراعظم افغانستان ملاعبدالغنی برادر نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے۔
سینئر طالبان رہنما ملا برادر اور خلیل الرحمان حقانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
ملاعبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ صدارتی محل میں تصادم سےمتعلق باتیں بے بنیاد ہیں، افغان طالبان قیادت کےدرمیان کسی قسم کااختلاف نہیں اور ملاغنی برادراورحقانی نیٹ ورک کے ارکان میں کوئی اختلافات نہیں۔ دوسری جانب انس حقانی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان قیادت میں اختلافات کی خبریں دشمن کا پروپیگنڈا ہے۔ رہنما حقانی نیٹ ورک کے مطابق افغان طالبان کے خلاف پروپیگنڈا ہمیشہ جاری رہتا ہے، مستقبل میں بھی افغان عوام اس طرح خبروں پرکان نہ دھریں، ہم کرسی اور عہدے نہیں عقیدے کے لیے لڑرہے ہیں۔
اشرف غنی کے فرار نے طالبان کے ساتھ ہونے والی ڈیل کو بگاڑا: زلمے خلیل زاد
انس حقانی نے مزید کہا کہ ہم چاہتےتو کسی بھی حکومت میں کرسی مل سکتی تھی، لیکن ہم عقیدے سے جڑے ہیں جو کسی بھی لالچ سے پاک ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی پشتو سروس نے دعوی کیا تھا کہ چند روز قبل صدارتی محل میں نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اور خلیل حقانی کے درمیان زبانی جھگڑا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان جھگڑے پر ان کے حامی بھی آپس میں لڑ پڑے تھے۔ جبکہ اس واقعے کے بعد ملا عبدالغنی برادرناراض ہو کر قندھار چلے گئے۔
چین کا طالبان حکومت کیلئے بڑی امداد کا اعلان
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر نے نئی حکومت کی تشکیل اور طالبان کی نگران کابینہ پر اختلاف کیا۔ وہ ایسی حکومت نہیں چاہتے تھے جس کے عہدیدار تمام طالبان رہنما یا ملا ہوں۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل




