جی این این سوشل

دنیا

افغانستان: دنیامیں سونے سب سےبڑے ذخیرے کی تلاش شروع

یونیسکو کے تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل ایک بدھ یادگار کےنیچے ایک تخمینے کے مطابق 11 ٹن تانبا موجود ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا میں سونے کے بڑے ذخیرے میں شامل بیکٹرین 40 برس قبل شرغان سے برآمد ہوا تھا
دنیا میں سونے کے بڑے ذخیرے میں شامل بیکٹرین 40 برس قبل شرغان سے برآمد ہوا تھا

 

کابل : افغانستان میں موجود اہم اور دنیا کے سب سے بڑے سونے کے ذخائر بیکٹرین ٹریژر کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

افغانستان میں ثقافتی کمیشن کے نائب سرابرہ احمد اللہ واثق کا کہنا ہے کہ اگر اس ذخیرے کو افغانستان سے باہر منتقل کیا گیا ہے تو یہ ملک کے خلاف غداری ہے اورہماری حکومت اس کے لیے سخت اقدامات کرنے جارہی ہے ۔

دنیا میں سونے کے بڑے ذخیرے میں شامل بیکٹرین 40 برس قبل شرغان سے برآمد ہوا تھا ۔ سابقہ حکومت نے سونے کے اس بڑے ذخیرکو فروری میں صدارتی محل منتقل کردیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم کی تازہ تصویر جاری کردی

بیکٹرین ٹریژر افغانستان کا اہم اثاثہ سمجھا جاتا ہے جسے فروری 2021 میں سابق حکومت صدارتی محل لائی تھی اور لوگوں کے لیے نمائش کے لیے رکھا تھا ۔

سوویت اور امریکی سائسندانوں کا دعویٰ ہے کہ افغانستان ، تانبے ، باکسائٹ ، خام لوہے کے ساتھ ساتھ سونا اورسنگ مرمر اور لیتھیم جیسی قیمتی معدنیات سے بھراپڑا ہے ۔ ان سے حاصل ہونے والی کمائی لوگوں کی زندگی بدل سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اماراتِ اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم کی اپنی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبروں کی تردید 

یونیسکو کے تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل ایک بدھ یادگار کےنیچے ایک تخمینے کے مطابق 11 ٹن تانبا موجود ہے۔ لیکن 12 سال بعد بھی یادگار اپنی جگہ پر موجود ہے اور تانبا زمین کے نیچے ہے۔

پاکستان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف  شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ف: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہوراورپشاور بیس ، کراچی چھبیس ،کوئٹہ اورمری بارہ ، گلگت تیرہ ، اورمظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں بیس،Leh منفی دو، پلوامہ اورانت ناگ نو ،شوپیاں آٹھ اوربارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں شام اوررات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورخشک ہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

ملاقات میں ورکرز کنونشن کے انعقاد سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی مشاورت ہوئی، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پارٹی کے معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں پارٹی کی کارکردگی اور حکمتِ عملی پر بھی بات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ احتجاج کی حدود متعین کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے تحریک انصاف کے بانی سے ورکرز کنونشنز کے انعقاد سے متعلق معاملات پر بھی مشاورت کی۔ اس حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کیے جانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll