جی این این سوشل

دنیا

طالبان نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم کی تازہ تصویر جاری کردی

کابل : طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کردیا گیا ہے ، جس میں ملا محمد حسن اخوند کو وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے ملا حسن اخوند کی تازہ ترین تصویر جاری کی ہے— فوٹو : محمد نعیم ٹوئٹر
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے ملا حسن اخوند کی تازہ ترین تصویر جاری کی ہے— فوٹو : محمد نعیم ٹوئٹر

 

تاہم اب تک ملا حسن اخوند کی پرانی تصویر ہی مقامی اور بین الااقوامی میڈیا پر دکھائی دے دہی تھیں ۔ مگر اب قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے ملا حسن اخوند کی تازہ ترین تصویر جاری کردی ہے ۔

1999  کی تصویر میں ملا حسن اخوند قدرے جوان نظر آرہے ہیں تاہم اب جاری ہونے والی تصویر میں ان کے بار اور داڑھی سفید ہوچکی ہے اور بڑھاپا بھی نمایاں دکھائی دے رہا ہے ۔ 

فرانس کا طالبان حکومت سے تعلقات نہ رکھنے کا اعلان

 

 

ملاحسن اخوند افغانستان کےعبوری وزیراعظم  ہیں جبکہ ملاعبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہیں ۔ 

طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے مطابق طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشن کےسربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیردفاع مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ان کے نائب ملا محمد فاضل اخوند ہوں گے ۔

طالبان کا پاکستان سے متعلق نیا اعلان

قاری فصیح الدین افغانستان کے وزیردفاع ہوں گے ۔ سراج الدین حقانی وزیرداخلہ اور مولوی نور جلال نائب وزیرداخلہ ہوں گے ۔ جبکہ مولوی امیر خان متقی وزیر خارجہ ہوں گے ۔ 

طالبان کی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری منسوخ

تجارت

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ ہماری توجہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ مختلف عالمی اداروں سے مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز قائم ہونے ہیں اور اس کے ذریعے چین کے قرضوں کی ادائیگی ہوگی، یہ اسی طرح ہونا تھا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم چین کے مشکور ہیں کہ اس نے قرضوں کو رول اور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی، سعودی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

ورلڈ بینک گروپ اور قومی مسابقتی سینٹر نے سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔ 

ایس پی اےکے مطابق اس موقع پر وزیر تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی اور امریکا میں متعین سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اور گروپ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر تجارت نے بتایا کہ مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔نالج سینٹر کی کمیٹی مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں کے ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں وزارت خزانہ، اقتصادیات اور وزارت منصوبہ بندی شامل ہے۔

نالج سینٹر کے ذریعے کاروباری اور معاشی ترقی کےلئے مثالی خدمات انجام دی جائیں گی، جس کا مقصد کاروباری امور کو مزید آسان بنانا ہے۔

خیال رہے سینٹر کے قیام کی تقریب کے اعلان کے موقع پر وزیر تجارت ماجد القصبی کے ساتھ ورلڈ بینک کے گروپ کے صدر اور دیگر سینئر ماہرین نے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں تجارت کے فروغ اور کسٹم معاملات کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll