2020 کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکرجون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔


کراچی : ڈالر اونچی اڑان کے بعد گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ آج ڈالر میں 38 پیسے سستا ہوکر 167روپے80پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگست میں 2ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر پاکستان آئیں
روپے کے مقابلے ڈالر کی پرواز دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی تو ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے38 پیسے سستا ہوکر167روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوز روز قبل ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 26اگست2020کوڈالر168اعشاریہ 43روپےکی سطح تک گیا تھا۔ رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں : سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 6 ملین ڈالر اور سونے کی اینٹیں برآمد
سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم رواں سال مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مالی سال2019-20 کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالرکی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 158 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 159 روپے پرٹریڈ کررہی تھی۔
دسمبر2019 تک ڈالرکی قیمت 155 اور158 کےدرمیان ٹریڈ کرتی رہی لیکن مارچ2020 کا مہینہ پاکستانی معیشت اور قرضوں کے بوجھ کےحوالے سے بھاری رہا۔ 23 مارچ کوکورونا وبا سے بچاؤ کیلئےلاک ڈاؤن کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سال2020 کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکرجون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



