اماراتِ اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم کی اپنی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبروں کی تردید
کابل: اماراتِ اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا برادر نے اپنی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتِ اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم ملابرادر نے آڈیو پیغام جاری کردیا ہے، ملابرادر نےاپنی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے،طالبان ترجمان ڈاکٹرنعیم نے پیغام ٹوئٹ کردیا۔
مزید پڑھیں : چین کا طالبان حکومت کیلئے بڑی امداد کا اعلان
مزید پڑھیں : حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ
اماراتِ اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم ملاء برادر نے آڈیو پیغام اپنی ہلاکت اور زخمی ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دشمن کا پروپیگنڈا ہے، میں افغانستان میں موجود ہوں اور مختلف شہروں کے دورے پر ہوں۔کچھ میڈیا ادارےحقیقت بیان نہیں کررہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سےکابل میں اندرونی جھڑپ کےدوران ملابرادر کےزخمی یا ہلاک ہونے کی رپورٹ سامنے آرہی تھی۔
گزشتہ روز قطری وزیر خارجہ کابل پہنچے تھے جہاں صدارتی محل میں ان کا استقبال نائب وزیراعظم (دوئم) عبدالسلام حنفی نے کیا تھا۔جس کے بعد قطری وزیر خارجہ نے افغان عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کی تھی۔قطری وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے موقع پر نائب وزیراعظم ملا برادر کی عدم موجودگی پر ان کے قتل یا زخمی ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 8 منٹ قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 33 منٹ قبل