ترجمان طالبان سہیل شاہین نے مزید کہا کہ جنگ کا دور ختم ہوگیا اور اب نیا دور شروع ہو رہا ہے جس میں امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی شروعات چاہتے ہیں.


طا لبان کا کہنا ہے کہ جنگ کا دور ختم ہوگیا اور اب نیا دور شروع ہو رہا ہے جس میں امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی شروعات چاہتے ہیں تاہم یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرکے افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ جب امریکا سے جنگ تھی تو وہ ہمارا دشمن تھا لیکن اب حالات یکسر مختلف ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی نمائندہ مولانا شاہ کو خصوصی انٹرویو میں امریکا کے دوست یا دشمن ملک ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ جب امریکا سے افغانستان میں جنگ تھی تب وہ ہمارا دشمن تھا تاہم اب جنگ کا چیپٹر ہی ختم ہوگیا اور امریکا کو بھی سمجھ آگیا کہ مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔
ترجمان طالبان نے عبوری حکومت میں افغانستان کی تمام اقوام اور طبقات کی نمائندگی نہ ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت تمام نسلی گروپس کی حمایت سے بنائی گئی ہے جب کہ فوری الیکشن کا امکان کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آئینی مسودے پر کام جاری ہے۔
خواتین کی تعلیم اور ملازمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ شریعت کے تحت خواتین کو تمام حقوق دیں گے لیکن اعلیٰ حکومتی عہدوں پر خواتین کی تعیناتی پرعلمائے دین سے مشوروں کے بعد ہی غور کیا جاسکتا ہے۔ ٹی ٹی پی پر پاکستان کے خدشات اور داعش کی روک تھام کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ترجمان طالبان نے کہا کہ ہم کسی بھی گروہ کو افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ داعش کو کنڑ اور ننگرہار میں شکست دی تھی اور اب بھی داعش پر قابو پانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 13 گھنٹے قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 13 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 10 گھنٹے قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 13 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 8 گھنٹے قبل

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 11 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 10 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 12 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 10 گھنٹے قبل

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 10 گھنٹے قبل













