جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہمارا سامنا کرنا ہوگا، رمیز راجا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ آج کا دن انتہائی پریشان کن رہا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہمارا سامنا کرنا ہوگا، رمیز راجا
نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہمارا سامنا کرنا ہوگا، رمیز راجا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجا  نے کہا ہے کہ آج کا دن انتہائی پریشان کن رہا،  اپنے کھلاڑیوں اور فینز کے لیے افسردہ ہوں۔

مزید پڑھیں : برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ نے نکال دیا

مزید پڑھیں :پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ : وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کاردعمل

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے لکھا کہ  سیکیورٹی تھریٹ پر یکطرفہ فیصلہ کرکے دورہ منسوخ کرنا مایوس کن ہے، خاص طور پر اس صورت میں جب سیکیورٹی تھریٹ شیئر نہ کیا گیا ہو۔نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے، نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہمارا سامنا کرنا ہوگا۔

اس سے قبل  نیوزی لینڈ نے    دورہ پاکستان  منسوخ کردیا تھا،  کھلاڑیوں کو کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔  نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹو نے کہا تھا کہ دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ، دورہ نیوزی لینڈ ختم کردیا گیا ہے ۔

دورہ منسوخ ہونے کی خبروں کے بعد وزیراعظم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا  تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا  تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا ۔ ہمارا انٹیلی جنس نظام دنیا کا بہترین نظام ہے ۔  

نیوزی لینڈ کرکٹ ذرائع کا کہنا  تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ہدایات کے بعد دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہمیں ایڈوائس دی گئی ۔

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی تیزی،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 72 ہزار 547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی تیزی،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 414 پوائنٹس رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود اس کی درآمد کی تحقیقات کا حکم

رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم کسانوں کی سہولت کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی توجہ دے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود اس کی درآمد کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود اس کی درآمد کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے بدھ کو قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈرز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کو حکم دیا جائے ۔ 


انہوں نے کہا کہ یہ نگران حکومت تھی جس نے ملک میں 4.1 ملین ٹن کے کیری فارورڈ سٹاک کو نظر انداز کر کے گندم درآمد کی۔ انہوں نے کہا کہ اجناس کی اس درآمد نے صوبوں میں گندم کی خریداری کے اہداف کو متاثر کیا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ زراعت ایک منتج شدہ موضوع ہے جس کے تحت صوبے اپنے اہداف کے مطابق گندم خریدتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں فصل کی کل پیداوار کا 25 فیصد خریدتی ہیں لیکن کیری فارورڈ سٹاک کے پیش نظر صوبوں کو اس ہدف کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔


وزیر نے ایوان کو مزید بتایا کہ انہوں نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو فوری طور پر خریداری شروع کرنے اور گندم کے اہداف کو بڑھانے کے لیے خطوط بھی لکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم کسانوں کی سہولت کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے ایوان کو آئندہ فصل کے سیزن کے لیے کھاد کی فراہمی اور قیمتوں کے تعین کو یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ قانون سازوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی سہولت کے لیے بجٹ میں تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔


ایوان کا اجلاس کل شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

اسلام آباد :  وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پائیدارترقی وخوشحالی یقینی بنانے کے بارے میں دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق حکومتی عزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نےاسلام آباد میں البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات بھی کی ۔

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، وزیرخزانہ اورنگزیب ملک  نے تاجروں اورکاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور اُن کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں حکومتی عزم ظاہرکیاہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میرسے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاکہ کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے اورملک کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ان کی کوششوں میں سہولت دینے کے لئے ملکرکام کیاجائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll