جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پاکستانی فری لانسرز کیلئے خوشخبری آگئی

فری لانسرز کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل کا افتتاح کردیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی فری لانسرز کیلئے خوشخبری آگئی
پاکستانی فری لانسرز کیلئے خوشخبری آگئی

تفصیلات  کے مطابق وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشنز امین الحق نے پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ہیڈ  آفس میں فری لانسرز کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن  پورٹل کا افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ اکنامک گروتھ کو بلندی پرلے جانے میں پاکستانی فری لانسرز نے ایندھن کا کام کیا ۔ فری لانسرز کی رجسٹریشن پاکستانی فری لانسرز کی جانب سے کی جانے والی شراکت کو مناسب پہچان فراہم کرنے میں ایک بڑا قدم ہے۔پاکستان کی فری لانس انڈسٹری کی ترقی براہ راست جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت یافتہ آئی ٹی پروفیشنلز کی دستیابی پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں فری لانسنگ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں چوتھے نمبر پر آچکا ہے۔

علاقائی

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

 پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور اسپیکر کو سینیٹ انتخابات سے قبل نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے میں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جو کہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، سینیٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، اسپیکر کے پی اسمبلی نو منتخب مخصوص نشست ممبران سے حلف لیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف روکنا سے روکنا آئینی کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا، پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی آزاد ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ۔سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کیا۔

تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے یکم مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواست خارج کردی، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا،  سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی توپشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے 14 مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے لیے گورنر نے 22 مارچ کو 3 بجے اجلاس سمن کیا، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو درخواست گزاروں نے اس عدالت سے رجوع کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کی طرف سے فلسطین کی رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی طرف سے فلسطین کی  رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ رات ہونے والی بحث کے نتیجے، اتفاق رائے تک نہ پہنچنے اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکنیت کی سفارش کرنے میں ناکامی پر سخت مایوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، یہ 75 سال سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کی جانب ایک قدم ہوگا اور یہ ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو 4 جون 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد و خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست میں رہنے کا موروثی حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

جمشید دستی اور محمد احسن اقبال نے اسپیکر ڈائس کے قریب دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، ان افراد نے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔دونوں ارکان نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج توکچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہرحد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll