Advertisement
تجارت

مہنگائی کی شرح میں مزید 1.31 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید 1.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 17 2021، 11:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہنگائی کی شرح میں مزید 1.31 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

تفصیلات کے مطابق  مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید 1.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے کا اضافہ ہونے سے  فی کلو قیمت 221 روپے تک پہنچ گئی،رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا،جس سے  آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1234 روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے کا اضافہ ہو گیا اور  چینی کی فی کلو قیمت 108.43 روپے گی کلو ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  فی درجن انڈوں کی قیمت 175 روپے سے زائد ہو گئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1869 روپے سے مہنگا ہو کر 1917 روپے کا ہو گیا، گھی کا اڑھائی کلو کا ٹین 7 روپے 95 پیسے مہنگا ہونے سے  870 روپے 29 پیسے کا ہو گیا،۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،  گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 4 روپے 55 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،  فی کلو پیاز کی قیمت 58 روپے 43 کی سطح پر پہنچ آ گئی، گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 47 پیسے کی کمی سے  فی کلو قیمت 54 روپے 65 پیسے  ہوگئی ہے۔دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 83 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ  دودھ،خشک لکڑی سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Advertisement