Advertisement
پاکستان

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 18th 2021, 3:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ  صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے ، اس ظلم کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ  ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا ،  بدترین مہنگائی، پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا ہے ، بے رحمی سے عوام کا معاشی قتل کیا جارہاہے۔

Advertisement