جی این این سوشل

پاکستان

طالبان خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں، امریکہ تسلیم کریگا یا نہیں ،علم نہیں ،وزیراعظم

عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اب غلط سمت میں چلا گیا تو افراتفری، انسانی بحران ، پناہ گزینوں کے بڑے مسائل جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گڈ گورننس نہ کرسکنے کی صلاحیت سے توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈہ کیا گیا۔
گڈ گورننس نہ کرسکنے کی صلاحیت سے توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈہ کیا گیا۔

 

دوشنبے: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان ایک حقیقت ہیں اور وہ اپنے آپ کو دنیا میں تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی افغان حکومت کی مدد سے بہت بڑے انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے گا یا نہیں؟ مجھے علم نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو کچھ صدرجو بائیڈن نے کیا وہ سمجھداری کا فیصلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں صدر بائیڈن پر بہت سی ناجائز تنقید ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی ملاقات، پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تین دہشت گرد گروپ اب بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کو خطے کے لیے سب سے اہم موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت ایک اہم تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے زور دے کر کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کیسے ہوا کہ تین لاکھ افغان فوج لڑی ہی نہیں؟ ان کا سوال تھا کہ کیا پاکستان نے انہیں لڑنے سے منع کیا تھا؟
مزید پڑھیں : دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کی ہے : شیخ رشید

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نکتہ نظر سے افغان سرزمین سے دہشت گردی کا بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق افغان حکومت کی نااہلی ، کرپشن اور مو

 
گڈ گورننس نہ کرسکنے کی صلاحیت سے توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ نے افغان جنگ میں 20 سال کے دوران 2 پزار ارب ڈالرز جھونک دیے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کی واحد صورت ایک مشترکہ حکومت کا قیام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ ختم ہو چکی ہے ، اب امریکہ کہ ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں : ترجمان طالبان

عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اب غلط سمت میں چلا گیا تو افراتفری، انسانی بحران ، پناہ گزینوں کے بڑے مسائل جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے متعلق ابھی کوئی پیشن گوئی نہیں کرسکتا ہوں۔

نشریاتی ادارے آرٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابق افغان حکومت کی افغانوں کی نظر میں کوئی عزت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران، خوراک، بنیادی اشیا اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغان عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : احمد مسعود نے امریکی مدد کیلئے لابنگ گروپ کی خدمات حاصل کر لیں، نیویارک ٹائمز

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ممکنہ طور پر ایران میں زیادہ پناہ گزین جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں اور ملک کو 150 ارب ڈالرز کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی طاقتوں کے خلاف جنگ کو افغان عوام جہاد سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کامسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا : وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ امن اور بہتر تعلقات کے لیے اپنی پوری کوشش کی لیکن بھارت نے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر کشمیر کی ریاستی حیثیت تبدیل کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے یہ کیا تو اس کے بعد ہمارے تمام رابطے منقطع ہو گئے۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ جب تک بھارت اپنے اقدامات واپس نہیں لیتا ہے تو اس وقت تک بات نہیں ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کی افغانستان کے لیے برآمدات دگنی ہوگئیں

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے دنیا کو لاحق فکر مندی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کی بہت فکر ہے مگر کشمیر میں ہونے والی خلاف ورزیوں کا کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 30 سے 40 ہزار کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

افغانستان: دنیامیں سونے سب سےبڑے ذخیرے کی تلاش شروع

وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو خواہش ہے کہ یہ خطہ جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بن جائے۔

نشریاتی ادارے آرٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا سب سے قریبی اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعوی عرب کے درمیان تنازع سے ترقی پزیر ممالک پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری چاہتے ہیں۔

جرم

بھارتی عوام نے مودی حکومت کا اسلام مخالف بیانیہ مسترد کردیا

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے مودی کے مسلم مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی عوام  نے مودی حکومت کا اسلام مخالف بیانیہ مسترد  کردیا

مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیابھارت میں انتخابات سے قبل مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا ہے۔ مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے مسلمانوں کے خلاف زہر گھول رہی ہے حال ہی میں راجھستان میں انتخابی ریلی کے دوران مودی نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا۔مودی سرکار انتخابات کی مہم کے دوران فرقہ وارانہ نظریے کے فروغ کا کوئی موقع جانے نہیں دیتی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے مودی کے مسلم مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلائے، مودی فرقہ وارایت کی بنیاد پر منتخب ہونے والے سیاسی رہنما کے طور پر عہد پورے کر رہے ہیں، مودی کے جھوٹے دعوں کی حقائق پر مبنی فوری جانچ پڑتال کی جائے۔

بھارتی عوام نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف کارروائی کرے مذہبی نفرت حکومتی مرکزی دھارے میں شامل ہو گئی ہے جسکے نتائج بھارت کے لیے منفی ثابت ہوں گے۔ اس طرح کی باتوں کا سہارا ایک وزیر اعظم اور اسکی پارٹی کے لئے سب سے بڑی مایوسی کی علامت ہے۔مودی سرکار یہ سب الیکشن کی جیت اور عوام کی توجہ حاصل کرنی کے لیے کر رہی ہے، پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کی وجہ سے کس طرح پورے بھارت کو فرقہ وارایت کا سامنا کرنا پڑابھارتی عوام نے انتخابی مہم کے دوران مودی کے متعصبانہ رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ بھارت پر مسلمانوں کا پہلا حق ہے جبکہ مودی کونسے بھارت کو دنیا کے سامنے لانا چاہتا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مودی نے نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ میں منموہن سنگھ کے خطاب کی جان بوجھ کر غلط تشریح کی۔

مودی اپنے انتہا پسند نظریے کے تحت ہمارے لوگوں کو ذات پات، نسل، جنس اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم ایک خوشحال اور مساوی بھارت کی امید رکھتے ہیں تو ہمیں اس متعصب سوچ سے باہر نکلنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

پی سی بی چیئرمین نے تشکیل نو کرتے ہوئے اراکین کی تعداد بڑھادی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے اسے 7 ارکان تک بڑھا دیا ہے۔ یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ری اسٹرکچر کیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی، نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اعلامیے کے مطابق اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال کے علاوہ مینز سلیکشن کمیٹی کے اراکان سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور بتول فاطمہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی، اسی طرح ہیڈکوچ اور کپتان بھی اسی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
محسن نقوی  نے بتایا کہ وہاب ریاض،محمد یوسف،عبدالرزاق اور اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ڈیٹا اینالسٹ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، محمد یوسف انڈر 19 کے بھی ہیڈ کوچ رہیں گے۔
نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام انگلینڈ کے آئندہ دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، جہاں وہ 11 سے 29 مئی تک تین ٹی 20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے تین میچز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز سے حالیہ0-3 کی شکست کے باوجود، پاکستان اس وقت 10 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2022-25 میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔ اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ باقی ٹیمیں خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا، جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔

عدالت نے شیر افضل مروت سے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جی قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll