جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج کس وقت واپسی کے لیے روانہ ہوگی ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

جمعے کے روز پہلے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  نے اچانک دورہ ملتوی کردیا تھا ۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کےد رمیان سیریز ملتوی ہوگئی تھی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے گا

 

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام 6 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے روانہ ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے گا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے ۔ 

خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا ، جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرے گا۔ یاد رہے کہ جمعے کے روز پہلے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  نے اچانک دورہ ملتوی کردیا تھا ۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کےد رمیان سیریز ملتوی ہوگئی تھی ۔ 

پاکستان

اس وقت ملک میں آئین و قانون معطل ہے، عمر ایوب

قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت  ملک میں آئین و قانون معطل ہے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نےکہا ہےکہ اس ملک میں آئین و قانون معطل ہے قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا،سپیکرنےنئےاراکین سےحلف لیا،صدف احسان سےحلف لینےپرجے یو آئی (ف) کے نور عالم خان نےاعتراض کیا۔سپیکرنےجواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ خانیوال سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی نے بھی حلف اٹھا لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باقاعدہ تحریک کے بعد ایوان میں صدر مملکت کے خطاب پر بات ہو گی، ملک میں اس وقت آئینی اور قانونی بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین و قانون معطل ہے قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دے کر یہاں بھیجا ہے ہم نے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہے اور یہ زمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی پر بھی عائد ہوتی ہے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے سیکیورٹی کے مسائل ہے مگر کوئی بھی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئین اور قانون کے پابند ہیں جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ مجھے پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے۔

اپوزیشن لیڈرنے سپیکر سے کہا کہ آپ تحمل سے بات سن لیں، یہ ایجنڈا آئین اور رولز کی خلاف ورزی ہے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  میں بہت تحمل کرتا ہوں آج نہیں کروں گا۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس ہے،قیمتی جانوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے بڑا نقصان ہوا ہے، ناگہانی آفات میں صوبے اور ادارے بھر پور کام کریں اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی صدارت سے نہ استعفی دیا اور نہ ہی اپنی سیاسی مصروفیات چھوڑی اس سب کے باوجود ہم یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ اپوزیشن کا یہ حق ہے کہ وہ صدر مملکت کی تقریر پر اپنا نقطہ نظر پیش کرسکیں -

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 56 اور رولز 60 کے مطابق یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اس پر اپنے بیانات ریکارڈ پر لائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد : مظفرآباد میں  مسافروین کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین موئیاں کھکھیاں کےمقام پرکھائی میں گری، حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوئے اور 10 سے زائدزخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حاڈثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرےاورتیزبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سانحہ 9 مئی،فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں ضمانت منظور

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض 30 اپریل تک منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ 9 مئی،فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں ضمانت منظور

 سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔ جسٹس ملک اعجاز آصف نے  ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض 30 اپریل تک منظور کی گئی۔ فواد چوہدری کی جانب سے بیان حلفی  انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

یاد رہے فواد چوہدری پر سانحہ نو مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت مستحکم کرنے کے حوالے سے سوچنا چاہئیے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں خطاب کی تعریف کی اور کہا کہ جو آصف زرداری نے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی باتیں کیں وہ اچھی باتیں تھیں، لیکن اس میں ایکشن کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll