کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں سخت


جی این این کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سفر کرنے کے لیے نئی ہدایات دے دیں گئیں , جس کے تحت میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں سفر کرنے کے لیے ویکسینیشن کروانا ضروری ہوگا ۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دے دی۔ ویکسی نیشن نہ کروانے والے مسافر یکم اکتوبر سے میٹرو بس، میٹرو ٹرین اور سپیڈو بسوں پر سفر نہیں کر سکیں گے۔
یکم اکتوبر 2021 سے مکمل ویکسین یا پہلی خوراک لگوانے والوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ یکم اکتوبر سے نادرا سرٹیفیکیٹ کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ یکم نومبر 2021 سے صرف وہ لوگ سفر کر سکیں جنہوں نے ویکسین کی مکمل ڈوز لگوائی ہوگی اور مکمل ڈوز اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ بس اور ٹرین میں ٹکٹ کاؤنٹر پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 5 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ20ہزار 615ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 365افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 10 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 10 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 11 گھنٹے قبل