آنے والہ الیکشن (ن) لیگ کا ہوگا، شفاف انتخابات کرانا ہونگے، اس بار جھرلو نہیں چلے گا:شہباز شریف
سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آنے والہ الیکشن (ن) لیگ کا ہوگا،اب شفاف انتخابات کرانا ہونگے، اس بار جھرلو نہیں چلے گا۔


تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی کوئی معمولی معرکہ نہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کہیں مداخلت نہیں ہوئی اور پنجاب میں عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا، پی ٹی آئی کی جنم بھومی میں ہی اس کی موت ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کا حکومت سے دل بھر گیا، لوگ آج نواز شریف کی حکومت کو یاد کرتے ہیں۔
انہوں کہا ہے کہ 2013 سے 2018 تک چینی 52 روپے فی کلو تھی لیکن ان سوا 3 سال میں اربوں روپے کی چینی درآمد کی گئی، اے ٹی ایمز کو اربوں روپے کا ڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی، اس ڈاکا زنی میں اربوں ڈالر کا زرمبالہ ضائع کیا گیا۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں ملکی معیشت کی بربادی ہورہی ہے، مہنگائی سے لوگ تنگ ہیں،عوام پھر کیوں نہ نواز شریف کی حکومت کو یاد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں قوم سے جھوٹے دعوے کئے گئے، 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا، ایک نوکری تو دور کی بات لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، جادو ٹونے اور ڈبہ پیر کی بات کی جائے تو وہ ناراض ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا کہ کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت گر جائے تو وہ حکومت چور ہوتی ہے، آج ڈالر روپے کے مقابلے میں 170 پر ہے، آج روپے کی قدر مسلسل نیچے جارہی ہے، روز بجلی اور پیٹرول کے بم گر رہے ہیں، یہ کہتے ہیں میں ایماندار حکمران ہوں، قوم سے پوچھیں وہ کس دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دن رات ریاست مدینہ کا ذکر کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتےعمران خان نے لوگوں کےساتھ دھوکہ اور فراڈ کیاہے۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 17 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 دن قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 17 گھنٹے قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 دن قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 2 دن قبل









