Advertisement
تفریح

اداکارہ حرامانی کے والد انتقال کرگئے

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 19th 2021, 1:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اداکارہ حرامانی کے والد انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی کے شوہر سلمان شیخ نے فیس بک پوسٹ میں یہ اطلاع  شیئر کی ہےاداکار سلمان شیخ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انتہائی گہرے دکھ کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ حرا کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ حرامانی کے والد کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد تیموریہ مسجد حیدری، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائےگی۔

گزشتہ روزاپنے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے ایک پوسٹ جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے والد کی بات سنتی ہوں اور مانتی بھی ہوں۔

 

Advertisement