جی این این سوشل

پاکستان

پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے پروازوں کا شیدول تیار کر لیا

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی ہدایت پر انتظامیہ نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے پروازوں کا شیدول تیار کر لیا
پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے پروازوں کا شیدول تیار کر لیا

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے 22 ستمبر سے 30 اکتوبر تک  32 فلائٹس شیڈول کرلی ہیں ، برطانیہ کے لیے پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے چلائی جائینگی۔

22 سے 29 ستمبر کے دوران پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے 7 پروازوں کا پلان تیار کیا ہے ، اکتوبر کے ماہ میں پی آئی اے نے 25 پروازوں کا شیڈول فائنل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے برطانیہ کی پروازوں کے لیے  خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی ، برطانیہ کی طرف سے پاکستان پر سفری پابندی ہٹتے ہی پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ کے لیے پروازیں شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تجارت

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

کراچی: کراچی میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ہفتے کے روز آٹومیٹڈ فیر کلیکشن سسٹم (AFCS) متعارف کروایا ، جو لوگوں کو پیپلز بس سروس پر سمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنے بس کا کرایہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔


انہوں نے کہا  کہ کارڈ کو ابتدائی طور پر روٹ 1 اور 9 بسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، خودکار نظام کرایہ وصولی کے نظام میں شفافیت لائے گا۔


گزشتہ دو تین سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 35 سے 40 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے فی کس 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا ۔ 

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن اور ییلو لائن پر بھی کام کر رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  طلب

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گندم درآمد اسکینڈل کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےبنائی جانےوالی تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس۔ اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندر کی حدود پاری فیروزوال میں پیش آیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے دولہا سمیت فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll