ارجنٹائن کے ساتھ 12 جے ایف 17 بلاک III کی فروخت کا معاہدہ ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق دفاعی پیداوار کے شعبہ میں پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔ ارجنٹائن کو بارہ جے ایف سیونٹین بلاک تھری کی فروخت کا معاہدہ ہوگیا۔ سودا 664ملین ڈالر میں طے پایا۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم ایک سو گیارہ ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
اسلام آباد: دفاعی پیداوار کے شعبہ میں پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی #GNN pic.twitter.com/FilOkWYlfn
— GNN (@gnnhdofficial) September 18, 2021
طیاروں کی فروخت پر برطانیہ سیخ پا۔ سفارتی حکام کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان کو ان طیاروں کی فروخت کے معاہدہ سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
جے ایف 17 تھنڈر:
یوکے ڈیفنس جرنل کے مطابق ، جے ایف 17 تھنڈر ایک سنگل انجن ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینگدو ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔جہاز بنانے والوں کا کہنا ہے کہ JF-17 کو متعدد کرداروں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ،اس میں انٹرسیپٹ ، زمینی حملہ ، اینٹی شپ ، اور فضائی جاسوسی شامل ہے۔
JF-17 ایئر فریم کا نصف سے زیادہ حصہ ، جس میں اس کا اگلا حصہ، پنکھ اورورٹیکل سٹیبلائزر شامل ہے ، پاکستان میں تیار کیا جاتا ہے ، جبکہ 42 فیصد چین میں تیار کیا جاتا ہے ۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل




