جی این این سوشل

علاقائی

لاہور پولیس کا رات گئے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کےخلاف آپریشن 

لاہور:  ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا ہے کہ تھانوں میں حاضریاں مکمل نہ کرنے والے بدمعاشوں کو دھر لیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور پولیس کا رات گئے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کےخلاف آپریشن 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر کے حکم پر اقبال ٹاؤن ڈویژن  نے رات گئے آپریشن کیا ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کے مطابق  تھانوں میں حاضریاں مکمل نہ کرنے والے بدمعاشوں کو دھر لیا گیا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 36 گھنٹوں میں 12 بدمعاشوں کو دھر لیا گیا۔

خاور ڈوگر اور صابر عرف کالی نے تھانہ ملت پارک حاضری لگوائی، نادر اور شاہد نے تھانہ گلشن راوی حاضری لگوائی، دوسگے بھائی خلیل اور جمیل ،آصف شاہ، امیر علی اور شفیق نے تھانہ شیراکوٹ حاضری لگوائی، ذوالفقار علی عرف بھٹو نے تھانہ نواں کوٹ حاضری لگوائی، ، رانا سمیع نے تھانہ سمن آباد حاضری لگوائی، ساندہ پولیس وسیم عرف لمبا کو گرفتار کرکے تھانہ لائی اور حاضری لگوائی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ  لاہور میں غنڈہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

تجارت

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21 فیصد کم ہے،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ کے مقابلہ میں 0.21فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار 229 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1202 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1240 روپے، لاہور1280 روپے، فیصل آباد 1240 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1229 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1201 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 117 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کاہ ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 انہوں نے ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، معاہدے کے ذمہ داروں کو آگاہ رہنا چاہیے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے، زیادہ تباہی والے جنگی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے سپلائرز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll