جی این این سوشل

دنیا

کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے دوبارہ حملے کا خدشہ، ریلی سے پہلے سکیورٹی ہائی الرٹ

واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی شروع ہونے سے پہلے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے دوبارہ حملے کا خدشہ، ریلی سے پہلے سکیورٹی ہائی الرٹ
کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے دوبارہ حملے کا خدشہ، ریلی سے پہلے سکیورٹی ہائی الرٹ

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی شروع ہونے سے پہلے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار  حفاظتی لباس  پہنے  ڈنڈوں اور پستولوں سے مسلح  آہنی باڑ کے گرد حصار بنائے کھڑے ہیں ۔  کئی مقامات پر گلیوں کو ٹرک کھڑے کر کے بند کر دیا گیا ہے ۔

  میونسپل بسوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھر کر  مختلف  مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے ۔  ایک پولیس افسر نے کہا کہ چھ جنوری کو ہمیں شبہ تھا کہ کچھ ہونے جا رہا ہے آج کی ریلی سے پہلے ہمیں یقین ہے کہ صورت حال  پہلے  سے  زیادہ سنگین ہو سکتی ہے ۔

 اس ریلی کے دوران کانگریس کا کوئی اجلاس نہیں ہو رہا اور ارکان کی اکثریت شہر سے باہر ہے اس لیے ان کی سکیورٹی مسئلہ نہیں،۔ٹرمپ کے حامی چھ جنوری کو ہونے والے حملے کے ملزموں کےحق میں ریلی نکال رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ 6 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں تبدیلی اور منتخب صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو برقرار رکھنے کی کوشش میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستان

ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، وفاقی وزیر خزانہ

کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، جون جولائی اور اگست میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے، تجارتی خسارہ قابو میں ہے اور گزشتہ 10 ماہ سے معاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں۔

وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا وفد یہاں آیا ہوا تھا، سعودی وفد سے بزنس ٹو بزنس مذاکرات ہوئے، ہمارے معاشی اہداف صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ قابو میں ہے، ہماری زراعت کی جی ڈی پی 5 فیصد پر گروتھ کر رہی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہے، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، امریکا اور یورپ کے سرمایہ کاروں سے بھی رابطوں میں ہوں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم بھی رواں ماہ آئے گی جن سے لمبا پروگرام ہم کریں گے، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہوگئے، ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں رضاکارانہ کام بہت کم کئے جاتے ہیں مگر ٹیکس کی ریشو بہت کم ہے ان معاملات کو بہتر بنانا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نو فیصد ہو تو ملک نہیں چل سکتا،

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے حکومتی سطح کے کام عوام سے بھی شیئر کئے جائیں، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے، صرف باتوں سے ہمارا گزارا نہیں ہوگا، ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنشن ریفارمز پر بات ہو رہی ہے، ملک میں سرکاری ملازمین کا پول بہت بڑا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن کے سالانہ بہت بڑے اخراجات ہیں، ہم ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں، سٹرکچرل اصلاحات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرائیں گے، ٹیکس اور پنشن اصلاحات کیلئے ایوان کو متحد ہو کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کو لے کر تمام اشاریئے مثبت ہیں، عالمی جریدے اور ادارے معیشت کی بہتری کی بات کرتے ہیں جو سرٹیفکیٹ ہے، ہم اصلاحات کی طرف جا رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا حکومتی اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنشن کا ایک بہت بڑا بوجھ ہے جو حکومت پاکستان کو اٹھانا پڑتا ہے، پنشن کے حوالے سے ابھی تجاویز طلب کی گئی ہیں،غورو فکر کیا جا رہا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن سے متعلق اصلاحات تمام اداروں پر لاگو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف  13  ہزار  135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کے قتل کا منصوبہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے آج(منگل) راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چار دیگر مرکزی ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی کوبھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،  انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کوسبوتاژ کرنا اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا ، احمد شریف چودھری نے دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی تیرہ ہزار ایک سو پینتیس کارروائیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حج فلائٹ آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج فلائٹ آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کےلئے حج آپریشن جمعرات 9مئی کو شروع ہوگا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا،پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ۔

اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے،کراچی سے 02 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے،لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے،سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے،کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی،259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گاجبکہ 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll