جی این این سوشل

پاکستان

سندھ اور بلوچستان میں آج سے انسداد پولیو مہم کاآغاز

ملک بھر میں 20 ستمبر سے  پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ اور بلوچستان میں آج سے انسداد پولیو مہم کاآغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آج سے مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔  سندھ میں ایک ہفتہ جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چورانوے لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اسی طرح بلوچستان کے چونتیس اضلاع میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً پچیس لاکھ بچوں کو انسداد پولیو وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مقصد کیلئے گیارہ ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

سال کی تیسری قومی انسداد مہم  میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں ۔ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا  کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے اور قومی مہم میں 40 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ پچھلے سات مہینوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، والدین پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اورتمام مکتبہ فکر پولیو مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

خیال رہے کہ جنوری 2021 میں بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم  1988 میں شروع ہوئی تھی اور اب یہ بیماری دنیا سے خاتمے کے قریب ہے۔ بدقسمتی سے  پاکستان  اور افغانستان  دنیا کے وہ  دو ممالک  ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی  تک ختم نہیں ہوسکا ہے ۔ اس سے قبل  25 اگست  کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)  افریقہ کو پولیو سے پاک قرار دے چکی  ہے ۔

 

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کرغزستان :مقامی افراد کے پاکستانی طلبہ پر حملے، متعدد زخمی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا پاکستانیوں پر حملوں کے واقعات پر اظہار تشویش

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرغزستان :مقامی افراد کے پاکستانی طلبہ پر حملے، متعدد زخمی

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طلبہ گروہوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ اس ہنگامہ آرائی میں ملکی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی سے پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے۔

مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے میں متعدد پاکستانی طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بشکیک میں تشدد کے واقعات میں پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہیں۔ پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے میں متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایک پاکستانی طالبعلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبات کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ہوسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پرتشدد کیا گیا۔ کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیرملکی طلبہ وطالبات پر حملے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے، کرغز حکومت طلبہ پر تشدد اور طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستانی طالبات کو ہراساں کیا جانا انتہائی تشویش ناک ہے، پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلبہ کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں کی خبریں تشویش ناک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll