محکمہ شہری ہوا بازی اور سفارت خانے کی مشترکہ کاوشوں سے سعودی عرب سے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا کر جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے

ریاض: سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر نے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر سے پراوزیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفیربلال اکبر نے سعودی جنرل آف سول ایوی ایشن کےصدرسے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ دورانِ گفتگو بلال اکبر نے پاکستان میں کرونا کی بہتر صورت حال سے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا۔ بلال اکبرکی جانب سےبراہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنےکےمعاملات پرگفتگو کی گئی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ’حکومتِ پاکستان کی منتخب کردہ ویکسین پائیدار اور عالمی ادارۂ صحت سے منظور شدہ ہے، دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو واپسی کی اجازت دی جائے‘۔ایوی ایشن کے صدر نے سعودی وزارت صحت سےمشاورت کے بعد تجاویزپر غورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا ہے، سفیر پاکستان اور عبدالعزیز الدعیلج نے فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کی جہتوں کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔ بلال اکبر نے عرب میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز، اہل خانہ، طالبہ اور اساتذہ کی سعودی عرب واپسی کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی، محکمہ شہری ہوا بازی اور سفارت خانے کی مشترکہ کاوشوں سے سعودی عرب سے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا کر جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے‘۔
پاکستانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں سفری پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی اور منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کی واپسی کے حوالے سے ضوابط کا اعلان کیا جائے گا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یہ بھی تجویز دی کہ جو پاکستانی دیگر ممالک میں قرنطینہ کر کے سعودی عرب آرہے ہیں انہیں براہ راست پی آئی اے یا سعودی ایئرلائنز سے آنے کی اجازت دی جائے اور بجائے کسی ملک کے یہاں پر ہی قرنطینہ کرایا جائے‘۔ ایک سوال پر سفیر پاکستان نے کہا کہ ’اس وقت تین سے چار لاکھ پاکستانی جو اقامہ یا مختلف ویزے رکھنے ہیں سعودی عرب آمد کے منتظر ہیں ، امید ہے کہ ان تمام کی واپسی ہوگی‘۔
بلال اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ’چینی ویکسین لینے والے افراد کو سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے بعد مملکت میں آنے کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان میں لگوائی جانے والی بوسٹر ڈوز بھی قابل قبول ہوگی‘۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 14 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 14 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 14 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 19 hours ago




