نیوزی لینڈ کو 17 ستمبر سے تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے تھے


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پہلے میچ کے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی منسوخ کر دی گئی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو میدان میں نہیں اتار سکتے۔ سیریز کی منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا بیان بھی سامنے آگیا ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کے دورے پر نہیں آسکے تھے ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک انٹرویو میں دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے زیادہ تفصیلات نہیں پتا،لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے،مجھے اندازہ ہے پاکستان کے لوگوں کو دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے،نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا ایک اچھا قدم تھا اور سب کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار تھے۔ ان کی حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کیلئے ہی کیا گیا ہے۔ ولیمسن نے کہاکہ کیوی کپتان دورے کی منسوخی طویل المیعادنہیں ہوگا ۔ کیوی کپتان نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک خصوصی جگہ ہے ، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ وہاں مزید کرکٹ ہوگی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ کاکہنا ہے کہ منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصے میں سوچ بچار کریں گے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ کر دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جوازبنا کر پیش کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی ادارے پاکستان کو کلئیر کر چکے تھے لیکن میچ سے چند منٹ دورے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 4 hours ago

سلطان جوہر کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ سنسنی خیز برابری پر ختم، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر
- 11 minutes ago

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- 2 hours ago

طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا کیونکہ پاکستان ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے،دفتر خارجہ
- 5 hours ago

محکمہ ماحولیات کا پنجاب بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- 9 hours ago

افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
- an hour ago

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- 2 hours ago

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 4 hours ago
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- 2 hours ago

8جنگیں رکواچکا ہوں ،نویں جنگ رکوانا چاہتاہوں،ٹرمپ کی پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو
- 7 hours ago

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی،مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال
- 7 hours ago