جی این این سوشل

دنیا

دنیا بھر میں آج امن کا عالمی دن منایاجارہاہے

عالمی یوم امن ہر سال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کرنا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج عالمی یوم  امن منایاجارہاہے
دنیا بھر میں آج عالمی یوم امن منایاجارہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کاعالمی دن آج منایاجارہاہے جس کامقصد ان عالمگیر چیلنجوں سے نمٹناہے جو انسانیت کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔اس سال کاموضوع ہے "ایک مساویانہ اورمستحکم دنیا کے لئے سازگارماحول کی فراہمی"۔

دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں کے لئے سب سے زیادہ تعدادمیں فوجی دستے مہیاکئے ہیں۔دنیانے قیام امن کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور ان کی طرف سے حاصل کئے جانے والے غیرمعمولی نتائج کوبھی تسلیم کیاہے

۔دوسری طرف بھارت مسلمانوں کے خلاف خاص طورسے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کامرتکب ہورہاہے اوراس نے دنیاکے اس انتہائی زیادہ آبادی والے خطے میں امن کوخطرات سے دوچارکردیاہے۔

امن کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے باسی دنیا سے امن کی بھیگ مانگ  رہے ہیں ، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں ناکام رہا ہے۔ نو لاکھ فوج تعینات کر کے بھارت نے کشمیر سمیت ایشیاء کو داؤ پر لگاؤ رکھا ہے۔ اقوام متحدہ دنیا میں امن کی بات کرتا ہے مگر اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا حل تو دور کشمیریوں کی نسل کشی بند نہ کروا سکا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں ناکام رہا ہے۔

پاکستان

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شبلی فراز کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے۔

رولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسوں اور تحریک کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا ہے کہ آزاد میڈیا کیلئے مضبوط پالیسی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی کامیابی کا آخری فیز چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری مرحلہ ہے یہ جنگ ہم جیت چکے ہے،ہمارے دشمن ہار چکے ہے ہماری جیت کا اعلان نہیں کررہے یہ لوگ کیونکہ یہ خوفزدہ ہے، عمران خان انشاء اللہ بہت جلد دوبارہ اپنی عوام میں ہوں گے اور اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے بڑا اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت  کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے بڑا اقدام

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے خصوصی ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کر لیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سوشل ویلفیئر اور بیت المال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دیں۔ 

اجلاس میں خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء، معذوری کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے لیے قرضہ اسکیم کا اجراء اور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے 2 لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا، ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سینٹر بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد کے اسکلز ڈیولپمنٹ سینٹرز فعال اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ،  اسپیشل افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دیدی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک  بیگز  کے  استعمال پر پابندی عائد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دیدی۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 5 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا، پلاسٹک کو ناں مہم کا آغاز ہو گا، پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے بھی منظوری دے دی ہے۔

 سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگ استعمال نہ کریں، عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، دکاندار سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ متعلقہ حکام پلاسٹک tتھیلوں کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے، طلبہ اور تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس ہوں گی جس میں انسانی صحت کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا، ماحول کو بہتر بنانا ہم سب کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll