سی اے اے کی جانب سے یکم اکتوبر سے کویتی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندیاں عائد کرنےکی انتباہ


تفصیلات کے مطابق کویتی حکام نے پاکستانی ایئر لائنز کو آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جبکہ کویت کی ایئر لائنز کو پاکستان آنے جانے کی مکمل اجازت ہے۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے کویت سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ، کویتی انتظامیہ نے کویت میں قومی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی، یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔ سی اے اے نے کہا کہ کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمرشل فلائٹ آپریشنز اور باہمی تعاون دونوں ریاستوں میں تعلقات کے اہم ہے۔ کورونا کی مشکل صورت حال کے باوجود کویتی پروازیں بلا رکاوٹ پاکستان آرہی ہیں، بارہا پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے تاہم کویت انتطامیہ نے ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا ہے اور خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا ۔ پی آئی اے کو اجازت نامہ نہ دینے کی صورت کویتی پروازوں کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے 2 کویتی ایئرلائنزکویت اور الجزیرہ کوبزنس کی اجازت دے رکھی ہے ، پی آئی اے سعودی عرب، یو اے ای، بحرین کیلئے کامیابی سے پروازیں چلا رہی ہے۔ قومی ایئر لائن کا کینیڈا، ملائشیا، افغانستان سمیت وسط ایشیائی ممالک میں بھی آپریشن جاری ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 16 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)
