ترجمان ایف بی آر اسد طاہر کا کہنا ہے کہ جو لوگ اضافی آمدن کماتے ہیں اور پروفیشنلز ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگا ہے،کسی بھی عام پاکستانی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔


ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی معیشت کو قرضوں کے بوجھ سے آزاد محصولات کے ذریعے کیا جاسکتا ہے، محصولات کی کم وصولی کی وجہ سے اخراجات پورے کرنے کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، پاکستان کا ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 10.5 فیصد ہے جو کہ اس خطے میں افغانستان کے بعد سب سے کم ہے، نیپال میں ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 19 فیصد اور افریقہ میں 16 فیصد سے زائد ہے۔
اسد طاہر نے کہا کہ معیشت کو رسمی دستاویزی معیشت بنانا ہے، کاروباری لوگ اپنا کاروبار وسیع کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دینے کیلئے تیار نہیں ہیں، اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 174 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اضافی آمدن کماتے ہیں اور پروفیشنلز ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگا ہے، کسی بھی عام پاکستانی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، عام صارف کی جیب سے میگا اسٹور پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کٹتاہے وہ ایف بی آر کو نہیں ملتا، پی او ایس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ایک خودکار نظام ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 17 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



