وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیاپرغیراخلاقی موادہٹانےکیلئےقوانین بنارہےہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفادات کےٹکراؤسےمتعلق قانون لائیں گے ، انتخابات میں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کےمعاملےپرآگےجاناچاہتےہیں، اوورسیزپاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکررہےہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کےحق سےمحروم نہیں رکھ سکتے ، اگلاالیکشن نئی مردم شماری اورنئی حلقہ بندیوں کےمطابق ہوگا ، ساتویں مردم شماری کاعمل18ماہ میں مکمل ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نئی مردم شماری میں ٹیکنالوجی استعمال کی جائےگی ، نئی مردم شماری کےمعاملےپرکمیٹی تشکیل دیدی ہے ، ازبکستان کوبزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنےکافیصلہ کیاگیا ، وفاقی ملازمین کوریلیف فراہمی کےلیےاقدامات کیےجائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی ملازمین کےہاؤس رینٹ الاؤنس میں44فیصداضافہ کیا ، پاکستان پولیوسےپاک ملک بننےکی جانب گامزن ہے ، پولیوکیخلاف جنگ میں بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 7 ماہ کےدوران پولیوکاصرف ایک کیس آیاہے ، اسلام آبادمیں اےڈی آرنظام متعارف کروارہےہیں ، اےڈی آرنظام سےخاندانی تنازعات حل کیےجائیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنطیم سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ہمارا بنیادی معاشی نکتہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے ایک اور موقع فراہم کیا ہے، ہم اس خطے میں علاقائی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں ، ہم اس موقع پر افغانستان کے مسئلے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ دن جلد آئے گا جب افغانستان بھی اس سربراہی اجلاس میں بحیثیت رکن بھرپور شرکت کرے گا۔وائرس : این سی او سی کا پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- ایک دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- ایک دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل






