جی این این سوشل

دنیا

فلسطین کےدوریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، امریکی صدر

نیوریارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن اور سکیورٹی چاہتے ہیں،فلسطین کےدوریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلسطین کےدوریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، امریکی صدر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی صدر جوبائیڈن  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سےخطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا کے باعث دنیا کی معیشت کو بہت نقصان ہوا،  کورونا وائرس کا سب مل کر مقابلہ کریں گے۔ بم اور گولیاں ہمیں کورونا اور مستقبل کے وائرس سے نہیں بچاسکتیں۔ عالمی ہیلتھ سکیورٹی کیلئے دنیاکو ایک نئے میکنیزم کی ضرورت ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ   ماضی کی جنگوں کو جاری رکھنے کی جگہ ہم اپنے وسائل چیلنجیز کے حل کیلئے استعمال کررہے ہیں، عالمی مسائل کے مقابلے کیلئے پہلے سے زیادہ مل کر کام کرنا ہوگا، عسکری طاقت ہماری آخری آپشن ہونی چاہیے، امریکہ اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو حملوں سے بچانے کیلئے کام کرتارہے گا۔

امریکی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ    ایران کی  جوہری ہتھیاروں تک رسائی روکنے کیلئے پرعزم ہیں،شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئےسنگین اور مستحکم سفارتکاری چاہتے ہیں۔پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن اور سکیورٹی چاہتے ہیں،فلسطین کےدوریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں،اسرائیل کیلئے ہماری حمایت برقرارہے، اسرائیل اور فلسطین کیلئے دو ریاستی حل سے ہم بہت دور ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ  موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہےہیں، موسمیاتی بحران کی کوئی سرحد نہیں،تعاون کی ضرورت ہے، ملک اور دنیامیں بھوک کے خاتمے کیلئے 10ارب ڈالرخرچ کریں گے۔ امریکی صدرجوبائیڈن  نےترقی پذیر ممالک  کےموسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف اٹھائے اقدامات کی حمایت کیلئے100ارب ڈالر کا اعلان بھی کردیا۔

پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بشام کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کے بعد چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں پانچ چینی شہری اپنی جان سے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم مل کر ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوں گیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ کانگریس پارٹیر ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے الیکشن لڑانے پر غور کررہی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے لیے سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوںگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا ۔

اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا۔ اظہر الدین ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کےسسر ہیں (اظہرالدین کے بیٹے محمد اسد الدین انعم کے شوہر ہیں ۔یاد رہے کہ کانگریس جماعت حیدرآباد سے آخری بار 1980 میں رکن پارلیمنٹ کی نشست پر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے حکومت  کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سے تحقیقات کرانے کا حکومتی اعلان مسترد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے، ریلی میں ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شرکت کریں گے، ریلی کا ایک ہی مقصد عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا، معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، آج بھی ہم عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے چیف جسٹس کو تفصیلی خط لکھیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس نے حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کا بنانے کا اعلان اکثریت سے مسترد کر دیا ۔ 

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خط سپریم جوڈیشل کونسل کولکھا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے خط سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں سپریم کورٹ اس مسئلے کو قالین کے نیچے نہیں دبائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll