نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا کیوں چھوڑا ، حقائق سے پردہ اٹھ گیا
وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔


تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 19 اگست 2021 کو احسان اللہ احسان کے نام سے ایک فیک فیس بک پوسٹ لگائی گئی،نیوزی لینڈ حکام کو پیغام بھجوایا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملہ ہو سکتا ہے۔
24 اگست 2021 کو نیوزی لینڈ مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو تحریک لبیک کے نام سے پروٹون میل بھجوائی گئی کہ انکو قتل کردیا جائے گا۔
13ستمبر کو کیوی ٹیم پاکستان پہنچی ، 14اور 16ستمبر کو پریکٹس سیشنز میں حصہ بھی لیا لیکن 17 ستمبر کو نیوزی لینڈ ٹیم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیں سکیورٹی الرٹ بھیجا ہے اور ہم یہ دورہ منسوخ کرنا چاہتے ہیں۔
ایک ای میل آئی ڈی حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی۔اس آئی ڈی سے پندرہ منٹ بعد ای میل کی گئی۔جس ڈیوائس سے کیوی ٹیم کو یہ ای میل کی گئی وہ ممبئی کے شہری اوم پرکاش مشرا کے زیراستعمال تھی۔
فواد چودھری نے بتایا کہ ای میل وی پی این لگا کر بھارت سےبھیجی گئی تھی۔وی پی این کی لوکیشن سنگاپور کی لگائی گئی تاکہ بھارت کی لوکیشن معلوم نہ ہوسکے۔ ہم نے معاملے پر انٹرپول سے معاونت مانگی ہے۔

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 9 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 10 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 11 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 9 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 6 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 11 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 8 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 6 گھنٹے قبل