پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی: معید یوسف
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ افغانستان مشکلات میں ہے اور دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے، اگر افغانستان میں امن نہیں رہےگا تو اس کا اثر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑے گا۔
معید یوسف کا کہنا تھاکہ پاکستان اور خطے میں امن بہت ضروری ہے، ہمیں وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ رابطے کے فروغ کی ضرورت ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں خطے کے مفاد میں نہیں اور بھارت کا رویہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ مناسب نہیں ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، پاکستان کی خطے میں اہم لوکیشن ہے ہمیں اس بات کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ہمیں اپنی اہمیت سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور پاکستان کی معاشی سکیورٹی بہت اہم ہے، قومی سلامتی کا مقصد عوام کو معاشی طور پر مستحکم کرنا بھی ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

