اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت۔


تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ملاقات میں افغانستان کو ممکنہ انسانی بحران سے بچانے کیلئے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آئرلیند کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورتی میکنزم کو فعال بنانے اور اعلیٰ سطحی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ، یورپی یونین کا اہم ملک ہے،پاکستان آئرلینڈکیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات میں پُل کا کام کرتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے موثر انداز میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی پر آئرلیند حکومت کی حکمت عملی اور کاوشوں کو سراہا ہے، وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر آئرلیند کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئرلیند کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات، صحت، قابلِ تجدید توانائی ،زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
آئرلینڈ کےوزیر خارجہ نے پاکستان میں وبائی اور سیکورٹی صورتحال میں بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ٹریول ایڈوایزری پر نظرثانی کے اقدام کی تعریف کی ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

