چین کے وزیر خارجہ نے افغانستان پر مختلف یکطرفہ پابندیاں جلد از جلد ختم کرنےکامطالبہ کردیا

چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ افغانستان پر عائد مختلف یک طرفہ پابندیاں جلد از جلد ختم کی جائیں۔ افغانستان کے بارے میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں چینی وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم ہونی چاہییں۔ان کاکہنا تھا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر قومی اثاثے ہیں جو ملک کے لوگوں کی ملکیت ہونی چاہئیں اسے افغانستان پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے سودے بازی کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔
15 اگست کو افغان حکومت کا تختہ الٹ کر افغان طالبان کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کے مرکزی بینک کے 9.5 ارب ڈالرز کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں اور بین الاقوامی قرض دہندگان بھی افغانستان سے دور ہیں، جنہیں خدشہ ہے کہ ان کی فراہم کی گئی رقم طالبان کے استعمال میں نہ آجائے، وہیں چین کے رویے میں طالبان کیلئے نرمی نظر آتی ہے ۔
چین کے علاوہ پاکستان بھی متعدد بار عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ طالبان کے کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد افغانستان کے اربوں ڈالرز کے اثاثوں کو غیر منجمد کریں۔ گزشتہ روز بھی نیویارک میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس نازک تاریخی موڑ پر افغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیےافغانوں کے منجمد اثاثوں کو کھولنے سے افغانستان کو انسانی بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی،ذمہ دارانہ طرز عمل طالبان کے اپنے مفاد میں ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل





