اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے پیش نظر سی پیک کی بہت اہمیت ہے، سی پیک کو ترجیح دینے کی چین اور پاکستانی قیادت کی واضح ہدایت ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے کچھ نئے معاہدے اور ایک نیا جوائنٹ ورکنگ گروپ بنایا ہے،چینی سرمایہ کاری بڑھنے سے سیکیورٹی کی اہمیت بھی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ سی پیک ہمسایہ ملک کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کے لیے چینی ورکرز گزشتہ سال ہی واپس آ گئے تھے،ایم ایل ون منصوبے پر بھی میٹنگز چل رہی ہیں، وزیر اعظم بہت جلد کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ کے انفرا اسٹرکچر کا افتتاح کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ ہماری معیشت میں زراعت سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے لیکن مستقبل کی دنیا آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی دنیا ہے،چین اور امریکہ میں ٹیکنالوجی کا مقابلہ چل رہا ہے اور پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں 47 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے اور امید ہے رواں سال بھی آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔ بڑی تعداد میں نوجوان آئی ٹی کے سیکٹر میں کام کر رہے ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر دستخط ہوئے ہیں اور سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جا رہی ہے۔ چینی سرمایہ کاری آئی ہے جو انڈسٹریل زون سے باہر بھی استعمال ہو رہی ہیں اور انڈسٹریل زون بن رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ داسو پراجیکٹ سے متعلق سیکیورٹی کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے اور کوشش ہے داسو معاملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 12 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago


