پنجاب میں مختلف سیاسی شخصیات بھی ڈینگی کے نشانے پر آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مختلف سیاسی شخصیات بھی ڈینگی کے نشانے پر آگئیں ہیں۔ پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید ڈینگی کاشکار ہو گئے ہیں ،سابق گورنرپنجاب رفیق رجوانہ ڈینگی بخار میں مبتلاہوگئے ہیں ۔
پنجاب میں ڈینگی بے قابو، مختلف سیاسی شخصیات بھی ڈینگی کے نشانے پر۔۔۔#Dengue pic.twitter.com/AVjaKlUCrc
— GNN (@gnnhdofficial) September 23, 2021
اوورسیز کمیشن پنجاب کے سابق وائس چیئرمین وسیم رامے بھی ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔ مختلف ہسپتالوں میں ان شخصیات کا ڈینگی کا علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 58 مریض داخل ہیں ۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کاکہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک شخص کا ڈینگی سے انتقال ہوچکا ہے جبکہ مریضوں کی تعداد چورانوے ہوگئی۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 828 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں اور لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق لاہور کے فاطمہ میموریل اور میو ہسپتال میں 7 سات، سروسز ہسپتال میں 4 جبکہ گنگارام ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔ جنرل ہسپتال میں 2 جبکہ چلڈرن ہسپتال، ایور کئیر، فاروق ہسپتال، گلاب دیوی اور لائف لائن ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔
راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 65، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 22 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 3 ، پمز میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی۔ واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک مریض داخل ، ڈینگی کا 1 مریض نشتر ہسپتال ملتان اور 1 مریض الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بھی داخل ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ
- 16 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 16 گھنٹے قبل
ہمارے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلیاں کن بیماریوں کی علامات کو ظاہر کرتی ہیں؟: ماہرین نے بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل

لاہور:نجی ہوٹل میں آگ لگنےسے 2 افرادجاں بحق، 5 افراد زخمی، 275ریسکیو
- 16 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ : ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور، پاکستان کا مخالفت میں ووٹ
- 18 گھنٹے قبل

عوام کیلئے خوشخبری،صوبائی حکومت نے 6فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، آج بھی ہزاروں روپے مہنگا
- 16 گھنٹے قبل

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور شوہرہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

آئی سی سی نےٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں،اوپیر ا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول
- 11 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)


