وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دنیا کو درپیش متعدد چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید نمائندہ، جمہوری، شفاف، موثر اور جوابدہ بنانے پر زور دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں UNITING FOR CONSEHSUS GROUP کے وزراء اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی نمائندگی کو بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے اور جموری انتخابات کے ذریعے ایک بعد دوسرے ملک کو موقع دینے کے ایک قابل قبول لائحہ عمل کے ذریعے ہی سلامتی کونسل میں تمام ملکوں کو مساوی بنیادوں پر نمائندگی فراہم کی جا سکتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ ملکوں کی جانب سے استحقاق کے نئے مراکز بنانے کی کوششوں سے اصلاحات کا عمل پٹڑی سے اتر سکتا ہے جبکہ تقسیم میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رکن ممالک کو ضروری وقت اور ماحول فراہم کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اقوام متحدہ کے تمام ارکان کے لئے قابل قبول حل تلاش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف UFC کا اصولی موقف ہی سلامتی کونسل کی اصلاحات کا عملی حل پیش کرتا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 12 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل



