وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آئی بی اے کے امتحان میں صرف 1300 لوگوں کا کامیاب ہونا مایوس کن ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار میں بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ایک شخص 10 لاکھ روپے کا چیک اس لیے دے کر گیا کیونکہ وہ سندھ حکومت پر اعتماد کرتا تھا ، بارش ہوئی لیکن پانی بہت زیادہ نہیں اور دو تین گھنٹے میں پانی کی نکاسی آب کے اقدامات کیے گئے ، عباسی شہید اسپتال پہلے سے بہت بہتر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی حالت خراب ہے ، بہتری کی گنجائش ہے اور کرینگے ، تعلیم کے لحاظ سے کچھ بہتر کام نہیں ہوا ، یہ بھرتیاں گھر بیھٹے ہوسکتی تھیں ، ٹسیٹ کے بعد درست لوگوں کو لانا چاہتے ہیں ، اگر نوکریاں دینا ہوتی تو یہ نا کرتے ، سپریم کورٹ نے بہت کچھ سندھ حکومت نہیں وفاقی حکومت کے لیے بھی کہا ہے۔
مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ایک مثال دی کہ ایک ریٹائرڈ شخص دس لاکھ روپے کورونا کے لیے دیتا ہے ، سڑک پر لوگ مر جاتے ہیں ، یہ کوئی اچھی بات نہیں اس کو بہتر کررہے ہیں ، بارش کے بعد پانی جمع ہوا پھر نکل بھی گیا ، شاہراہ فیصل سے بھی بارش کے دو گھنٹے بعد پانی نکل گیا تھا ، شہر کی ایک جگہ پانی نکلنے میں تاخیر ہوئی تو وہ بھی ایک وجہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں عباسی شہید اسپتال کو سندھ حکومت نہیں چلاتی تھی ، اب عباسی شہید کو ہم دیکھ رہے جلد بہتری ہوگی ، شاہراہ فیصل 3 سال پہلے بنائی گئی ہے ، شہر کی سڑکوں کو بہتر کرنے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آٹے اور چینی کی قیمت ڈبل ہوجائے تو مہنگائی سے عوام کا کیا ہوگا ، تنقید کرنا منع نہیں لیکن مسائل بھی سننے چاہئیں۔
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 13 hours ago

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 days ago

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 2 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 14 hours ago

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 10 hours ago

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 days ago

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 10 hours ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 14 hours ago

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 days ago

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 days ago









