کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے ) فلیٹ سے ریٹائر 6ایئربس 320طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فلیٹ سے ریٹائر 6 ایئربس 320طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دلچسپی کی حامل کمپنیز کو درخواستیں جمع کرانیکی ہدایت کردی گئی ہیں انجنز کے بغیر ان طیاروں کی قیمت کے تعین کیلئے معروف کمپنیزسے پیشکش طلب کی گئی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے دلچسپی کی حامل کمپنیزکو26اکتوبردوپہر3بجے تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بولی اسی دن 4بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کردیا تھا ، طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا تھا۔ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔

کراچی : جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 3 hours ago

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- an hour ago

78واں یوم آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
- 4 hours ago

ابو ظہبی میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
- 4 hours ago

معرکہ حق میں نمایاں کارگردگی، فیلڈ مارشل سمیت سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا
- 2 hours ago

سپریم کورٹ کا بڑا قدم، رولز 1980 کی جگہ نئے رولز 2025 نافذ، عدالتی نظام مکمل ڈیجیٹل
- an hour ago

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس پر دہشت گردوں کےحملے، 5 اہلکار شہید 5 زخمی
- 5 hours ago

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
- 4 hours ago

یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے ویژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی ایک پختہ یاد دہانی ہے،چیف جسٹس
- 5 hours ago

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اسحاق ڈار
- 2 hours ago

بلاول بھٹو اور عطا تارڑ اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے نامزد
- 3 hours ago