Advertisement
تفریح

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 83 ویں سالگرہ 

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار وحید مراد کے مداح آج ان کا83واں یوم پیدائش منا رہے ہیں،وحید مراد لالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور ہوئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 2nd 2021, 3:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 83 ویں  سالگرہ 

وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔وحید مراد فلم تقسیم کار نثار مراد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی ہیرو کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کے حصہ میں آئی۔ وحید مراد کا ہر اندازنرالا تھا اور فلم میں کردار جاندار تھا۔پروڈیوسر کے طور پر وحید مراد نے اپنے والد کے قائم شدہ فلم آرٹس کے تحت فلم "انسان بدلتا "ہے سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا۔ اس کےبعد انہوں نے فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے اور بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم "اولاد"اگست 1962ءمیں ریلیز ہوئی جس میں وحید مراد نے بطور سپورٹنگ ایکٹر اپنا کردار ادا کیا ۔1964 میں" ہیرا پتھر"خود پروڈیوس کی اور مرکزی کردار ادا کیا۔

ان فلموں کے منظر عام پر آنے کے بعد وحید مراد کی بہترین ادکاری نے انہیں بے انتہا مقبولیت دی ۔ وحیدمراد کی1966 میں بنے والی فلم "ارمان" نے باکس آف کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ چاکلیٹی ہیرو کو اصل شہرت اپنی ذاتی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ سے حاصل ہوئی جبکہ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم "ارمان‘"کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

1967میں، انہوں نے دیور بھابی، دوراہا، انسانیت اور ماں باپ جیسی لازوال فلموں میں معروف اداکاری کیا ۔ سینما گھروں میں 50 ہفتے مکمل کرنے والی فلم "دیور بھابی" ان کی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ فلم "انسانیت" میں وحید مراد نے ایک سرشار ڈاکٹر کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ وحید مراد نے دیگر اور فلموں میں اداکاری کی ۔ ان کے پرستاروں نے ان کا لباس، انداز اور ہیئر اسٹائل تک کاپی کیا۔  

وحید مراد نے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پشتو اور آٹھ پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے فلم" سمندر"اور "اشارہ"میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا،1980 میں وحید مراد ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا اور پلاسٹک سرجری کرانا پڑی اور 23 نومبر1983 کو صرف 45 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

انہیں فلم "ہیرا اور پتھر"، "ارمان"، "عندلیب "اور "مستانہ ماہی" میں بہترین اداکاری پر نگار ایوارڈ، جب کہ 2002 میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی وفات کے 27 سال بعد 2010 میں انہیں ستارہ امتیاز سےبھی نوازا گیا۔خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد نے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ۔

Advertisement
بات چیت میں متعدد نکات پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے،ہم نےسفارتکاری کا راستہ بند نہیں،ایران

بات چیت میں متعدد نکات پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے،ہم نےسفارتکاری کا راستہ بند نہیں،ایران

  • 5 hours ago
 امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات جاری 

 امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات جاری 

  • a day ago
 1 ارب ڈالر اور ’خوبصورت ترین دلہن‘ دیں نہیں تو سفارتخانہ بند کر دوگا،یوگنڈین فوجی سربراہ

 1 ارب ڈالر اور ’خوبصورت ترین دلہن‘ دیں نہیں تو سفارتخانہ بند کر دوگا،یوگنڈین فوجی سربراہ

  • an hour ago
 ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےسیکیورٹی اینڈکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا، ایران

 ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےسیکیورٹی اینڈکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا، ایران

  • an hour ago
جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بعد واپس امریکا روانہ 

جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بعد واپس امریکا روانہ 

  • 5 hours ago
پاکستانی کسان اور موسمیاتی تبدیلی:سیلاب اور بے موسمی بارشوں کے اثرات

پاکستانی کسان اور موسمیاتی تبدیلی:سیلاب اور بے موسمی بارشوں کے اثرات

  • a day ago
"خون پانی سے گاڑھا ہوتا ہے" کہنے والی آشا بھوسلے دنیا سے رخصت ہو گئیں، بھارتی موسیقی کا سنہری باب بند

"خون پانی سے گاڑھا ہوتا ہے" کہنے والی آشا بھوسلے دنیا سے رخصت ہو گئیں، بھارتی موسیقی کا سنہری باب بند

  • 3 hours ago
 مذاکرات کے دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا،باقر قالیباف

 مذاکرات کے دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا،باقر قالیباف

  • 3 hours ago
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے،اسحاق ڈار

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے،اسحاق ڈار

  • 5 hours ago
جنگ بندی کے بعد ایران میں تباہ شدہ توانائی تنصیبات کی بحالی کاعمل شروع

جنگ بندی کے بعد ایران میں تباہ شدہ توانائی تنصیبات کی بحالی کاعمل شروع

  • an hour ago
 ایران کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے،ابھی تک حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے،جے ڈی وینس

 ایران کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے،ابھی تک حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے،جے ڈی وینس

  • 5 hours ago
ہر نسل کے دلوں پر راج کرنے والی معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں

ہر نسل کے دلوں پر راج کرنے والی معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں

  • 4 hours ago
Advertisement