فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ قطر میں ورلڈ کپ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔


لندن : انگلینڈ کی فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کو جھٹکا لگا ہے، ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔
ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ انگلینڈ فٹبال حکام نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی کورونا کی ویکسین نہیں لگوائے گا اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ان کھلاڑیوں میں 3 ایسے فٹبالرز بھی شامل ہیں جو یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی طرف سے اٹلی کے مدمقابل تھے۔
فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال قطر میں ہو گا جس کے لیے تیاری اور ٹیموں کے انتخاب پر ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ایسےمیں 5 فٹبالرز کی طرف سے ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد انگلش ٹیم کمزور پڑتی نظر آتی ہے۔
دی سن کے مطابق انگلش ٹیم کے مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری صورت میں ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 اکیس نومبر سے شروع ہوگا، قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ قطر میں ورلڈ کپ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 10 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 10 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 12 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 8 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 7 hours ago




