Advertisement
پاکستان

احسن اقبال  کا   وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

نارووال : احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان کی 2 اور آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں، مسئلہ یہ ہے کی کپتان کی چوری پکڑی جائے گی،  اگر بات درست ہے تو عمران نیازی کو پاکستان قوم کے وقار اور غیرت بیچنے جرم میں استعفی دینا چاہئے اور مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 3rd 2021, 8:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
احسن اقبال  کا   وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے  نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ   آج جاری ہونے پنڈورا لیکس نے عمران خان کا پنڈورا باکس کھول دیا ہے،   جو لیڈر دنیا کو صادق و امین ہونے کا یقین دلاتا تھا ،  عمران خان کی 2 اور اف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں  اور   اپنی چوری چھپانے کے لئے ان لیکس کے باقاعدہ ریلیز ہونے سے پہلے حکومتی ترجمانوں نے صفائیاں دینا شروع کر دی ہیں، جس سے صاف پتا چل گیا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ   آج سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے ایک گھڑی کو بیچنے کی کہانیوں سے جسے وزیر اعظم سے منسوب کیا جارہا ہے، ایک اہم دوست ملک کی طرف سے دی جانے والی قیمتی گھڑی کو بیچ دیا گیا ہے ،  اس کی باقاعدہ تحقیقات ہونے چاہئے ،  اگر بات درست ہے تو عمران نیازی کو پاکستان قوم کے وقار اور غیرت بیچنے جرم میں استعفی دینا چاہئے اور مقدمہ درج ہونا چاہیے،  خبر درست نہیں ہے تو پھر ھکومت اور عمران نیازی توشہ خانہ کی تفصیل قوم کے سامنے پیش کریں ۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ   وزیراعظم کی طرف تفصیل نہ بتانا اعتراف جرم ہے، ہر پاکستانی کے لئے ناممکن ہو گیا کہ عزت کے ساتھ رزق حلال میں پال سکے ،  آج بجلی بل ،گیس، پٹرول مہنگائی نے ملک معیشت کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے ،  20 روپے ڈالر کے مقابلہ میں ڈی ویلویشن ہوئی ہے ،  عمران نیازی کے پاس کوئی ٹیم نہیں تھی ،  اس نے پاکستان قوم کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  اس کرپٹ ھکومت کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا،  پنڈورا لیکس میں عمران نیازی کے 2 اکاونٹ آنے کے بعد عمران نیازی کا کوئی اخلاقی جواز نہی  رہ گیا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں۔

Advertisement
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 11 گھنٹے قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 6 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 8 گھنٹے قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 10 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
Advertisement