جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 24 گھنٹوں سے پہلے ختم ہوگئے ہیں،پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ 24 اکتوبرکودبئی میں کھیلاجائےگا۔

رواں ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ آن لائن فروخت کئے گئے، ویب سائٹ پر خریداری کے لیے ونڈو کھلتے ہی ہزاروں کی تعداد میں شائقین ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں تھے۔

گزشتہ رات 1500 درہم کے پریمیئم اور2600 درہم کے پلاٹینم ٹکٹ ہی باقی رہ گئے تھے تاہم پیر کی صبح ہونے تک یہ بھی ختم ہوگئے، سوشل میڈیا پر شائقین کی بڑی تعداد بلیک میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں نظر آرہی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کے تمام میچوں میں 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی کرکٹ کے مداح پوری دنیا سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

 

 

 

 

 

پاکستان

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وہاں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے دبائو ڈالے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہنرمند نوجوان آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر صدر مملکت کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 500 روپے کم ہو کر 243,900 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 244,400 روپے تھی۔

 سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 209,534 روپے سے کم ہو کر 209,105 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,072 روپے سے کم ہو کر 191,680 روپے ہو گئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،337 ڈالر سے کم ہوکر 2،335 ڈالر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا  جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی  دلکش  تصاویر سوشل میڈیا  پر وائرل

لاہورمیں مشتعل ہجوم سے خاتون کوبچانے والی پولیس افسراے ایس پی شہربانونقوی اپنے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہربانو کی  شادی کی ویڈِیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا  جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا ۔ 

واضح رہے کہ خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی بزنس مین سے ہوئی ہے۔ شہربانو نقوی نےعربی خطاطی والا لباس پہنےخاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll