نیورمبرگ : کامیڈی کنگ عمرشریف کی نماز جنازہ آج جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں ادا کر دی گی، لیجنڈ اداکار کا جسد خاکی کل کراچی لائے جانے کاامکان ہے، ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں کی جائے گی۔


اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کا آخری سفر جاری ہے، جرمنی کے اسپتال میں زندگی کی آخری سانس لینے والےعمرشریف کی نمازجنازہ آج نیورمبرگ کی مسجد میں نماز ظہرکے بعد ادا کر دی گی۔جس میں متعدد افراد نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق مرحوم کا نماز جنازہ علامہ محمد اشرف قادری پڑھایا جس میں عمرشریف کے مداحوں سمیت پاکستانی قونصل خانے قونصلیٹ کا عملہ بھی شرک تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرشریف کا جسد خاکی منگل کو کراچی لائے جانے کا قوی امکان ہے، ان کا کلیئرنس سرٹیفیکیٹ آج ملے گا۔ عمرشریف کی اہلیہ زریں غزل میت کو لے کرکراچی پہنچیں گی۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے پارک کلفٹن میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مزار انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں عمر شریف کی میت کی تدفین کےانتظامات شروع کردیئے ہیں۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 19 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 دن قبل



