آزاد کشمیر کے دوحلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔


تفصیلات کے مطابق ایل اے 3 میرپور اور کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوارمیں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 58 پولنگ اسٹیشن انتہائی احساس، 29 حساس قراراورسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
ایل اے3میرپورمیں بیرسٹر سلطان محمود چودھری کےصدربننے کی وجہ سےنشست خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن میں بیرسٹرسلطان محمودکےبیٹےیاسرسلطان تحریک انصاف کےامیدوارہیں۔ مسلم لیگ ن کےچودھری محمدسعیداورپیپلز پارٹی کے چودھری محمداشرف میدان میں ہیں ۔ ،حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 85ہزار864 ہے ، ایل اے 3 میرپور میں 149 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں 106428 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ،تحریک انصاف کے چودھری شوکت فرید اور پیپلز پارٹی کے عامر یاسین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، مسلم لیگ ن کے راجا ریاست بھی میدان میں ہیں ، ایل اے 12 چڑھوئی کی نشست پیپلز پارٹی کے چودھری محمد یاسین کے جیل جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 13 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 12 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 7 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 10 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 10 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 14 گھنٹے قبل