مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دونوں کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا ہے۔ بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے، سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا ہے۔ بھارتی فوج نے بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
دوسری جانب حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے، کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں، کشمیری عوام بے یار مددگار ہیں اور دنیا نے ہمیں ار ایس ایس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے، مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں فی الفور نوٹس لیں۔
وادی میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی یہ گرفتاریاں بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے بڑے آپریشنز میں سے ایک ہے۔
گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کےدوران شہید کیا۔

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
- 3 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 2 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 2 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- ایک گھنٹہ قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
- 3 گھنٹے قبل